تازہ تر ین

قصور میں نور جہاں کے آبائی گھرپرقبضہ کی کوشش

لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکارہ میڈم نور جہاں کے آبائی گھر قصور کورٹ مراد خان پر مفاد پرست ٹولہ نے قبضہ کرنے کی کوششیں شروع دی ہیں۔ یہ چار مرلے کا گھر اور دو مرلے کی امام بارگاہ ہے۔ان کی بیٹی ظل ہما اس جگہ ڈسپنسری اور لائبریری میڈم کے نام سے وقف کرنا چاہتی تھیں۔ ان خیالات کا اظہارمیڈم کے نواسے مصطفی علی بٹ اور حاجی محمد سلیم صدیقی نے علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فاﺅنڈیشن سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ میڈم کے نام سے عالمی معیار کا ایک ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جس کی 2003ءسے حکومت پاکستان نے اجازت دی تھی۔مخیر حضرات اور حکومت پاکستان سو ایکڑ زمین عطیہ کرے۔ عطیات کیلئے -165اتاترک بلاک نیو گارڈن ٹاﺅن لاہور 0321-8577785 پر رابطہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain