تازہ تر ین

معروف ماڈل انوشے اشرف کی پاکستانی مداحوں کو پُر کشش پیشکش

کراچی(ویب ڈیسک)انوشے اشرف پاکستانی ٹی وی میزبان اور ماڈل ہیں اور ان کا شمار پاکستان کی مقبول فنکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ ان کے پرستار جانتے ہیں کہ وہ جانوروں سے بہت محبت کرتی ہیں اور اپنی پالتو کتیا ’پکسی‘ کی تصاویر تو وہ اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ بدقسمتی سے اب ان کی یہی لاڈلی کتیا لا پتہ ہو گئی ہے۔ویب سائٹ انسٹا گرام پر انوشے نے بتایا ہے کہ ان کی پالتو کتیا پکسی کلفٹن بلاک 7 کراچی سے لاپتہ ہوئی اور تا حال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ انہوں نے اپنی کتیا کی گمشدگی کے بارے میں لکھا ہے کہ ” میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔ میری چھوٹی گڑیا گم ہوگئی ہے۔ براہ کرم اس خبر کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیے “۔ انہوں نے پکسی کو ڈھونڈنے یا اس کے بارے میں اطلاع دینے والے کیلئے بھاری انعام کا اعلان بھی کیاہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی ہے کہ ان کی پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے تاکہ پکسی جلد از جلد گھر واپس آجائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain