Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
    • جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
    • پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
    • BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
    • پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی
    • عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام
    • تحصیل آفس گوجر خان اس وقت رشوت کا گڑھ بن چکا ہے:راجہ اختر حسین
    • 16 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
    • ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایسا پاکستانی جس نے لندن کا مشہور ترین ہوٹل 10ارب ڈالر میں خرید لیا

    By Daily Khabrainستمبر 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (ویب ڈیسک) معروف و نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیںکہ یہ تو نیب کی انکوائری کے بعدپتہ چلے گا کہ حقیقت کیا ہے۔ سینٹرل لندن کا یہ ہوٹل اور کلب‘ پاکستان کی جس بڑی شخصیت نے خریداہے‘ اس کے بارے سننے میں آ یا کہ وہ ایک بہت بڑی صنعتی اور تجارتی شخصیت ہے‘ جسے ایک اہم ترین سیا سی شخصیت کے قریب ہونے کا شرف بھی حاصل ہے اور انہوں نے اسسیاسی شخصیت کے لیے سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کوSavills Gerard Nolanاینڈ پارٹنرز‘ برطانیہ کی پراپرٹی کمپنی کے ذریعے خریداہے۔ یادر ہے کہ جیسے ہی اس ہوٹل کی خریداری ہوئی‘ تو اس وقت بھی میں نے‘ ایک قومی اخبار میں اپنے ایک کالم میں اس کی خریداری کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ سات‘ آٹھ پارک پیلس ‘سینٹرل لندن میں واقع اس ہوٹل کی کل قیمت 60 ملین پاﺅنڈز ہے‘جو اس وقت کی یورپی یونین کی کرنسی کے مطا بق70 ملین یورو بنتی ہے۔یہ رقم پاکستان کی ایک بہت بڑی کاروباری شخصیت کی جانب سے ادا کی گئی اور اس میں وہ رقم شامل نہیں‘ جو یہ سودا کروانے والی کمپنیوں کو بطورِ کمیشن اور حکومت ِبرطانیہ کو ادا کئے جانے والے ٹیکسوں کی صورت میں سینٹ جیمز ہوٹل اور کلب کو 2008ئ میں دوبارہ کھولا گیااور دو سال تک اس پر کام ہوتا رہا‘ تاکہ اس کو ایک بار پھر نئے سرے سے تیار کیا جائے۔واضح رہے کہ یہ ہوٹل بکنگھم پیلس ‘ مے فیئر‘ پکا ڈلی اور گرین پارک کے بالکل قریب ہونے کی وجہ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ابتدا میں اس ہوٹل کو خریدنے کی ڈیل کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کی گئی‘ لیکن لندن کی تاریخ کے اہم ترین معاملات کی طرح یہ سودا ہی ایسا تھا کہ برطانیہ بھر کی رئیل اسٹیٹ میں اس نے ایک ہلچل سی مچا دی۔ لوگ حیران ہو ئے کہ اس قدر بھاری قیمت پر یہ ہوٹل خریدنے والا کون ہو سکتا ہے؟ لندن کی پراپرٹی مارکیٹ سے متعلقہ لوگ سمجھتے رہے کہ لگتا ہے کہ مڈل ایسٹ کا کوئی نو دولتی ہے‘ لیکن وہ شاید یہ نہیں جانتے کہاس خریدار نے کبھی بھی کچی گولیاںنہیں کھیلیں اور یہ سچائی اب اس ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو خود ہی بتا رہی ہے اور یہ ہوٹل بیچنے والی کمپنی ‘جس کا دفتر 122 وگمور سٹریٹ لندن میں واقع ہے ‘کے علا وہ یو کے پراپرٹی کمپنی کے دفتر میں سجائی گئی فائلیں تصدیق کر رہی ہیں کہ ا?ج اس کی قیمت کس قدر بڑھ چکی ہے۔جب یہ ہوٹل بیچا گیا ‘تو اس کےمینیجنگ ڈائریکٹرHenrik Muehle نے اس وقت کہا تھا کہ یہ ہوٹل متعلقہ سرمایہ کار گروپ کیلئےTroph asset ثابت ہو گا۔ اس ہوٹل کے فرنٹ کا ایک منظر تو بہت ہی پیارا ہے۔ ایک پرانے درخت کی سوکھی ہوئی ایک نہیں ‘بلکہ ارد گرد لٹکتی ہوئی کوئی 12 کے قریب ٹنڈ منڈ اور خشک شاخیں ‘اس کے چند کمروں کی کھڑکیوں کی جانب بڑھتی ہوئی عجب نظارہ پیش کرتی ہیں۔ لندن میں رہتے ہوئے‘ میراوہاں سے جب بھی گزر ہوتااور میں جب بھی وہ منظر دیکھتا‘ تو مجھے وہ بہت بھلا لگتا۔امید ہے کہ وہ منظر اب بھی ویسا ہی ہو گا۔ساٹھ ملین پاﺅنڈز میں خریدے جانے والے اس ہوٹل کو‘ اگر آج کے پاکستانی روپے کے حساب سے دیکھا جائے ‘تو یہ رقم تقر یباً 10 ارب پاکستانی روپے بنتی ہے۔ اب اگر آج سے دس سال قبل پاکستان کی بڑی بڑی کاروباری شخصیات کو سامنے رکھیں ‘تو باسانی اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ اس وقت پاکستان کی مارکیٹ میں موجود اسقدر بھاری رقم کی بیرون ملک خریداری کرنے والے بہت ہی کم لوگ تھے اور اس قدر بیرونی انویسٹمنٹ کوئی بہت بڑا کاروباری شخص اکیلانہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہجیسے ہی یہ خبر باہر نکلی‘ تو یہی ایک چیز ذہنوں میں بہت سے سوالات اٹھانے لگی کہ اس پردے کے پیچھے پاکستان کی طاقتور شخصیت کون ہو سکتی ہے؟ کیونکہ بہت سے با خبر لوگوں کا شک پرائیویٹائزیشن کمیشن کی مہربانیوں کی جانب بھی اٹھنے لگا تھا کہکہیں یہ سب کچھ اس کی مرہون منت تو نہیں ؟ ساٹھ ملین پاﺅنڈ کوئی معمولی رقم نہیں‘ کیو نکہ اگر اس رقم کو ڈالرز کے حساب سے دیکھا جائے ‘توخریداری کے وقت جو کاغذات تیار کئے گئے تھے‘ ان کے مطابق یہ کروڑوں ڈالر بنتے ہیں۔صرف اتنا ذہن نشین کر لیں کہ پاکستانی شخصیت کی جانب سے سینٹ جیمز اینڈ کلب ہوٹل کا ایک کمرہ10 لاکھ پاﺅنڈز میں خریدا گیا تھا اور اس ہوٹل کے کمروں کی کل تعداد60 سے کچھ زیا دہ ہے۔کمروں کی حتمی تعداد تو ساٹھ ہے‘ لیکن بتایا جاتا ہے کہ کچھ اضافی لگڑری اپارٹمنٹس بھی اس میں شامل ہیں۔سات اور ا?ٹھ پارک پیلس پر واقع سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کی دیکھ بھال کا انتظامAlthoff Hotels کی انتظامیہ کے پاس تھا ‘جو اسے بہت ہی خوش اسلوبی سے چلا رہی تھی۔یہ ہوٹل اپنی انتظامیہ اور ہوٹل کی اندرونی اور بیرونی دیکھ بھال کی وجہ سے ظاہری طور پر بھی بہت خوبصورت نظر آتا ہے۔فائیو سٹار ہوٹل جووکٹورین ٹاﺅن ہاﺅسز کی طرز تعمیر کے ساتھ اس اضافی خصوصیت کا بھی حامل ہے کہ یہ کسی گزر گاہ پر نہیں‘ بلکہ سینٹ جیمز سٹریٹ پر واقع ‘ اس ہوٹل کی عمارت آخری سرے پر ہے اور آگے کی جانب گزرنے کیلئے کوئی اور راستہ نہیں اور یہ اپنے بلاک کے آخر پر واقع ہونے کی وجہ سے بھیڑ بھاڑ اور ٹریفک کی روانی سے محفوظ ہے اور یہ ایک اضافی خوبی سمجھی جاتی ہے ‘جو دنیا بھر کے سیا حوں اور کاروباری شخصیات کواپنی جانب مائل کرتی ہے۔ پاکستان کی اس کاروباری شخصیت کی اس ہوٹل کی خریداری میں دلچسپی اس وقت اور بھی بڑھ گئی‘ جب اسے معلوم ہوا کہ یہFreehold پراپرٹی ہے‘ جس کا اندازہ وہی کر سکتے ہیں‘ جنہیں لندن میں گھر بار یا کوئی بھی عمارت خریدنے کا کبھی اتفاق ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس ہوٹل کی خریداری کے معاہدے پر تمام قانونی دستاویزات کیتکمیل کے بعد savills Hotels کے چیف ایگزیکٹو فلپ جانسن نے کہاکہ لندن اپنی شاندار روایات اور مضبوط مارکیٹ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ ہی بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا سبب رہا ہے اور اس ہوٹل کی فی کمرہ کے حساب سے ادا کی جانے والیرقم نے بے شک پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کو چونکا کر رکھ دیا تھا۔خیریاد رہے کہ جیسے ہی سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کی خریداری کی خبر سامنے آئی ‘تو لوگ فلپ جانسن اور اس کی کمپنی ” سیولز ہوٹلز“ کو اس کی بہترین ڈیل پر مبارکبادیں دینے لگے ‘کیونکہ ان سب کیلئے اس ہوٹل کی اس قدر بھاری پیشکش کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آرہی تھی؟ وجہ اس کی یہ تھی کہ اس سے تھوڑا ہی عرصہ پہلے ستمبر 2009 میں اسی کمپنیsavills and gerard Nolan نےStafford Hotelکوصرف7 لاکھ40 ہزار پاﺅنڈز میں بیچا گیا تھا اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لوگ حیران ہو رہے تھے کہ یہ خریدار تیل پیدا کرنے والے کسی ملک کا نہیں‘ بلکہ کسی غریب ایشیائی ملک سے تعلق رکھتاہے۔لندن کے مذکورہ ہوٹل کی خریداری کیلئے تو نیب نے معروف کاروباری شخصیت کو طلب کر لیا ہے‘لیکن چیئر مین نیب سے گزارش ہے کہ آئس لینڈ کی سب سے بڑی چین ” ہیگ کاپ گروپ“ کو کس پاکستانی نے خریدا اور خریدنے کے بعد سب سے پہلے اس میں کام کرنے والے تمام پاکستانیوں کو نکال باہر کیا۔یہ اربوں ڈالر کہاں سے آئے؟ اس بارے میں بھی تحقیق کرنا از حد ضروری ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.