تازہ تر ین

نمستے انگلینڈ عاطف اسلم کی آواز سے سج دھج گئی

ممبئی(ویب ڈیسک ) بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا پہلا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا، جسے شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا، اور ان اس کا پہلا گانا بھی سامنے آگیا، جسے کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستان کے کامیاب گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔’تیرے لیے‘ نامی اس گانے میں ارجن اور پرینیتی کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا، تاہم اس گانے میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز اس کی گلوکاری ہی رہی۔عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی بولی وڈ فلموں میں کئی شاندار گانے گائے ہیں، جبکہ یہ ایک اور گان ان کی شاندار لسٹ کا حصہ بن گیا۔اس گانے کو جاوید اختر نے تحریر کیا ہے۔فلم کے ہدایت کار وپول امرتلال کا کہنا تھا کہ اس گانے میں جاوید اختر اور عاطف اسلم دونوں نے ہی شاندار کام کیا۔خیال رہے کہ اس فلم میں ارجن کپور نے پرم نامی پنجابی لڑکے کا کردار ادا کیا۔رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کے علاوہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی اس فلم کے لیے ایک گانا ریکارڈ کروایا ہے، جسے جلد ریلیز کردیا جائے گا۔فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain