Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فخر عالم نے مشن پرواز کیلئے کمر کس لی

    By Daily Khabrainاکتوبر 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم ‘مشن پرواز’ کے لیے تیار ہوچکے ہیں، جس کے دوران وہ خود جہاز اڑاکر پوری دنیا کا چکر لگائیں گے۔فخر عالم نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ 3 برس کی محنت کے بعد وہ اپنے خواب ‘مشن پرواز’ کے تحت پوری دنیا کا چکر لگانے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ‘اگر میں اس میں کامیاب ہوا تو میں دنیا کی تاریخ میں ایسا کرنے والا سب سے پہلا پاکستانی بن جاو¿ں گا’۔ مشن پرواز میرے بچپن کا خواب ہے، جو اب حقیقت بننے جارہا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ ‘میں سنگل انجن جہاز کی پائلٹنگ کرتے ہوئے پوری دنیا کا چکر لگاو¿ں گا اور اگر میں کامیاب ہوا تو میں یہ کام کرنے والا دنیا کا پہلا پاکستانی بن جاو¿ں گا’۔فخر عالم نے بتایا کہ ‘میرا مشن 6 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے شروع ہورہا ہے، جس کا بنیادی مقصد پوری دنیا کا چکر لگانا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ ‘اس مشن کو پورا کرنے کے لیے چند اصول ہیں، یعنی جس ایئرپورٹ سے سفر شروع ہوگا، وہیں سفر کا اختتام کرنا ہوگا’۔فخر عالم کے مطابق مشن پرواز کو پورا کرنے کے لیے 26 ہزار ناٹیکل میل کا سفر طے کرنا پڑے گا، سارے ٹائم زون میڈیم سے گزرنا ہوگا اور پورے سفر میں ایک ہی جہاز کا استعمال کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ‘جہاز کا واحد پائلٹ میں ہوں لیکن میرے ساتھ ایک سرٹیفائیڈ فلائٹ میکینک انجینئر بھی ہوگا، تاکہ اگر جہاز میں کوئی مسئلہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر ٹھیک ہوسکے’۔فخر عالم نے جہاز کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ‘یہ پیلاٹس پی سی 12 ٹربو سنگل انجن جہاز ہے، جس کا شمار لائٹ ایئر کرافٹ کیٹگری میں ہوتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ سوئس میڈ جہاز ہے، جو 300 نوٹ کی رفتاری کے اوپر کروز کرتا ہے اور اس کی رینج 1800 میل ہے’۔فخر عالم کا کہنا تھا کہ ‘یہ بہترین جہاز ہے، میں نے اس سے قبل یہ جہاز کبھی نہیں اڑایا’۔اس پرواز مشن میں دنیا کے 32 اسٹاپس شامل ہیں اور یہ 28 دن پر مشتمل ہے۔اس حوالے سے فخر عالم کا کہنا تھا، ‘اس حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ یہ مشن 28 دن کا ہی ہو، کیونکہ فلائٹ موسم سے متاثر ہوجاتی ہے اور میرا تجربہ ابھی صرف 100 دن کا ہے تو میں محتاط ہوکر سب دیکھوں گا اور کہیں بھی کسی بھی قسم کا کوئی خدشہ لاحق ہوا، تو میں انتظار کروں گا’۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.