Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘ہدایت کار نے زبردستی بوسہ دینے کی کوشش کی’

    By Daily Khabrainاکتوبر 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ ہدایت کار وکاس بہل پر گزشتہ روز ہی اداکارہ کنگنا رناوٹ اور ان کی پرانی فلم پروڈکشن کمپنی ‘فینٹم’ کی ایک خاتون ملازم نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔کنگنا رناوٹ نے وکاس بہل پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ڈائریکٹر 2014 میں فلم ‘کوئین’ کی شوٹنگ کے دوران دیر تک گلے لگانے کے بعد انہیں چھوتے اور بالوں کو سونگھتے رہتے’۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وکاس بہل انہیں دیگر خواتین سے جسمانی تعلقات کی باتیں بھی بڑھا چڑھاکر بتانے سمیت انہیں طعنے دیتے تھے کہ وہ رومانوی حوالے سے پرکشش نہیں ہیں۔وکاس بہل پر ان کی فلم پروڈکشن کمپنی ‘فینٹم’ کی خواتین ملازموں نے بھی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا اور ان خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات کی کنگنا رناوٹ نے بھی تصدیق کی تھی۔خواتین ملازموں نے وکاس بہل پر الزام لگایا تھا کہ ‘فینٹم’ پروڈکشن کے تحت 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بمبے ویلوٹ’ کی شوٹنگ اور تشہیر کے دوران ہدایت کار نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔لیکن اب ایک اور اداکارہ نے بھی وکاس بہل پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہدایت کار نے انہیں ایک بار زبردستی گلے لگا کر بوسہ دینے کی کوشش کی۔نشریاتی ادارے ‘مس ملانی’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک معروف اداکارہ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وکاس بہل چالباز شخص ہیں، وہ ہمیشہ خواتین کے قریب ا?نے اور انہیں چھونے کے مواقع تلاش کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ نے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وکاس بہل نے انہیں ایک بار زبردستی گلے لگاکر ان کو بوسہ دینے کی کوشش کی، تاہم وہ وہاں سے کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کے پاس گئیں اور انہیں وکاس بہل کی حرکت کا بتا دیا۔اداکارہ کے مطابق وہاں سے فرارہوجانے کے بعد وکاس بہل انہیں مسلسل موبائل پیغامات بھیجتے رہے اور انہیں یقین دلاتے رہے کہ وہ نہ تو شراب نوشی کرتے ہیں اور نہ سگریٹ نوشی تو پھر وہ ان سے بھاگی کیوں؟اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وکاس بہل کے ایسے کارناموں سے اس کی اہلیہ بھی باخبر تھی۔اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وکاس بہل نے انہیں کس موقع پر اور کب زبردستی بوسہ دینے کی کوشش کی اور نہ ہی نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں اداکارہ سے متعلق کوئی خاص معلومات فراہم کی۔تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکاس بہل پر الزام لگانے والی اداکارہ کے بوائے فرینڈ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.