لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ منور ظریف ایسے اداکار تھے جن کا پورے برصغیر میں ثانی نہیں ، میں نے انکے ساتھ تین فلموں میں کام کیا اور انکے ساتھ کام میری زندگی کے یادگار لمحات جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منور ظریف کے حوالے سے بعض لوگوں نے مجھے بتایا تھا کہ وہ مجھ میں دلچسپی لیتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی اسکا اظہار نہیں کیا ۔اس کے علاوہ اداکار رنگیلا نے مجھے بڑا متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کامیاب فلموں کے حوالے سے کہا کہ میری سب سے زیادہ کامیابی فلم ”میرا نام ہے محبت “ تھی جس نے نا صرف پاکستان بلکہ چین میں ریکارڈ قائم کیا ۔ یہچین میں مسلسل پچیس سال تک زیر نمائش رہی تھی ۔
منور ظریف جیسے اداکار کا برصغیر میں ثانی نہیں :بابرہ شریف

