اسلام آباد (شوبزڈیسک) فلم و ٹی وی اداکارہ ماورا حسین قانون دان بن گئیں‘ یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ،اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے کے 100 سے زائد طلبہ نے یونیورسٹی آف لندن سے لا گریجو یشن کر لیا جن میں فلم و ٹی وی اداکارہ ماورا حسین بھی شامل ہیں۔ ماورا نے اسلامک لا سمیت 2 مضامین میں امتیازی نمبر حاصل کیے ۔ اس موقع پر ڈگری حاصل کرتے وقت ماورا کا چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا۔اداکارہ نے پڑھائی کے دوران شوبزکی دنیا میں بھی نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے اور انہوں نے بھارت میں بھی کام کیا ہے ۔ان کی بھارتی فلم کا نام ” صنم تیری قسم“ تھا۔ اداکارہ نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز ٹی وی ڈراموں سے کیا اور بہت جلد نمایاں مقام پر پہنچ گئیں۔
ماورا حسین قانون دان بن گئیں‘ڈگری مل گئی‘خوشی کا اظہار

