لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ عائزہ خان اور اسماءعباس ڈرامہ سیریل ” کوئی چاند رکھ“ میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے کردار بہت شاندار ہیں اور یہ ڈرامہ رومانس اور سوشل ایشوز پر بنایا گیا ہے۔ اس ڈرامہ میں فیشن انڈسٹری میں کم وقت میں شہرت کمانے والی ماڈل اریبہ حبیب بھی کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب انہوں نے ٹی وی ڈراموں کی آفرز قبول کرنا شروع کردی ہیں۔ سیریل ”کوئی چاند رکھ “ میں ان اداکار عمران عباس بھی موجود ہیں جو بھارت کی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔عمران عباس نے بپاشا باسو کے ہیرو کا کردار بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کا سکرپٹ جاندار ہے۔کاسٹ میں، عائزہ خان، منیب بٹ، اسما عباس، صبیحہ سمار، تنویر جمال، ہاشم بٹ، اور یاسمین حق نے کام کیا ہے۔ سیریل کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکار سراج الحق ہیں۔
عائزہ خان اور اسما عباس سیریل ”کوئی چاند رکھ“ میں نظر آئینگی

