ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ انڈسٹری میں اداکاراو¿ں کی جانب سے ایک کے بعد ایک جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے لگے ¾بالی وڈ نامور اداکار نانا پاٹیکر اور ہدایت کار وکاس بہل کے بعد الوک ناتھ ہراسانی کے الزامات کی زد میں آگئے ۔ڈائریکٹر اور مصنف ونتا نندا نے بالی وڈ اداکار الوک ناتھ پر الزام لگایا کہ 19 سال قبل اداکار نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ونتا نندا نے یہ الزام اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر ایک تفصیلی پیغام میں لگایا اور واقعہ کی تفصیلات کا ذکر بھی کیا۔دوسری جانب الوک ناتھ نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ میں اس الزام کی نہ تصدیق کروں گا اور نہ ہی تردید، اس قسم کے الزامات پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ خاتون نے جو کہا اسی کو حقیقت سمجھ لیا جائےگا۔اداکار نے کہا کہ ہم صرف خواتین کا مو¿قف سنتے ہیں کیوں کہ انہیں کمزور سمجھا جاتا ہے۔ اداکار الوک ناتھ نے ونتا نندا کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل تارا میں دیپک سیٹھ کا کردار ادا کیا تھا اور یہ ڈرامہ 5 سال تک زی ٹی وی پر نشر ہوا تھا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد کنگنا رناوت نے اپنی ہی ’نیشنل ایوارڈ یافتہ‘ فلم ’کوئین‘ کے ہدایت کار وکاس بہل پر شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

