لاہور( شوبزڈیسک )ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام تین نئی فلمیں ” جلیبی “ ، ” ہیلی کاپٹر ایلا“ اور ” فرائی ڈے“ رواں جمعہ کو سنیماﺅں کی زینت بنیں گی۔ دلچسپ موضوعات کی حامل تینوں فلمیں شائقین کی معیاری تفریح کے مد نظر بالی وڈ کے بڑے پروڈکشنز ہاﺅسز نے بنائی ہیں ۔ بھارتی فلمی صنعت فلم لووز کو معیاری تفریح فراہم کر رہی ہے جن کی پاکستانی سنیماﺅں میں نمائش کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ پہلی فنکارہ کاجل کی ” ہیلی کاپٹر ایلا“ ہے ، اجے دیوگن کی پروڈکشن ہے ۔ کاجل نے سنگل مدر کا رول کیا ہے ۔ مہیش بھٹ پروڈکشن ہاﺅس کی پیشکش ” جلیبی“ رومانٹک کامیڈی ہے جس میں ریہا چکرورتی ، ورون مترا نے مرکزی کردارکئے ہیں ۔تیسری فلم کا میڈ ی سٹار گووندا کی ” فرائی ڈے“ ہے جس میںگووندا کے ساتھ ورون شرما،سنجے مشرا، برجندر کالا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ تینوں فلمیں جمعہ 12اکتوبر کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
” جلیبی‘ ہیلی کاپٹر ایلا اور فرائیڈے“پاکستان میں ریلیز کیلئے تیار

