Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امیتابھ بچن نے بھی خواتین کو جنسی ہراساں کیا؟

    By Daily Khabrainاکتوبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خواتین و اداکاراو¿ں نے متعدد معروف اور بڑے اداکاروں، فلم سازوں اور ڈائریکٹرز سمیت سیاستدانوں اور صحافیوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔جہاں وکاس بہل، نانا پاٹیکر، ساجد خان، الوک ناتھ اور بھارتی اسٹیٹ وزیر خارجہ ایم جے اکبر پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے۔وہیں اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ بولی وڈ کے میگا اسٹار اور بگ بی امیتابھ بچن نے بھی مبینہ طور پر کئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔اگرچہ تاحال امیتابھ بچن پر کسی بھی خاتون یا اداکارہ نے سامنے آکر الزام نہیں لگایا، تاہم ہیئر اسٹائلسٹ خاتون سپنا موتی بھوانی نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ جلد ہی امیتابھ بچن کی شرافت کا راز بھی کھلنے والا ہے۔سپنا موتی بھوانی نے دعویٰ کیا کہ وہ ایسی چند خواتین کو جانتی ہیں، جو امیتابھ بچن کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کی گئیں۔سپنا موتی بھوانی نے یہ انکشاف اس وقت کیا، جب امیتابھ بچن کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں بتایا گیا تھا کہ امیتابھ بچن ‘می ٹو’ مہم کی حمایت کرتے ہیں اور وہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات سامنے لانے والی خواتین کےساتھ ہیں۔اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سپنا موتی بھوانی نے کہا کہ بگ بی امیتابھ بچن کی خواتین کے حقوق اور خودمختاری سے متعلق فلم ‘پنک’ ریلیز بھی ہوچکی اور اب جلد ہی ان کی شرافت کا راز کھل کر سامنے آنے والا ہے۔سپنا موتی بھوانی نے امیتابھ بچن کے فین کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو بلکل جھوٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ امیتابھ بچن کا ایک سماجی کارکن کا رتبہ جلد ہی ختم ہونے والا ہے’۔انہوں نے ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ انہوں نے امیتابھ بچن کی جانب سے کئی خواتین کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے اور انہیں مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے کئی واقعات سن رکھے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انہیں امید ہے کہ امیتابھ بچن کے خلاف بھی جلد ہی خواتین سامنے آئیں گی۔سپنا موتی بھوانی کی جانب سے ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ امیتابھ بچن پر بھی خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔خبریں وائرل ہونے کے بعد سپنا موتی بھوانا نے ایک اور وضاحتی ٹوئیٹ کی کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی لاتعداد پوسٹیں اور خبریں دیکھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میں نے امیتابھ بچن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔سپنا موتی بھوانی نے وضاحت کی کہ انہوں نے امیتابھ بچن پر ایسا کوئی الزام نہیں لگایا، صرف انہوں نے یہ بتایا ہے کہ وہ ایسی خواتین کو جانتی ہیں جن کے ساتھ بگ بی نے نازیبا اور غلط رویہ اختیار کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسی ٹوئیٹس ان خواتین کی ہمت افزائی کے لیے کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کے خلاف سامنے آئیں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بات کریں۔خیال رہے کہ 47 سالہ سپنا موتی بھوانی ممبئی میں پیدا ہوئیں، وہ نہ صرف ہیئر اسٹائلسٹ ہیں، بلکہ انہیں ایک متحرک ‘فیمنسٹ’ بھی مانا جاتا ہے۔سپنا موتی بھوانی نے متعدد فلموں، ڈراموں اور ریئلٹی شوز میں بطور ہیئر اسٹائلسٹ خدمات سر انجام دیں، انہیں ‘فیمنسٹ’ خواتین میں منفرد ہئر اسٹائل متعارف کرانے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.