Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرنلڈ شوازنیگر نے خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک پر معافی مانگ لی

    By Daily Khabrainاکتوبر 14, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یارک (ویب ڈیسک)ہولی وڈ اداکار، سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز آرنلڈ شوازنیگر نے خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے رویے پر معاف مانگ لی۔خیال رہے کہ 71 سالہ آرنلڈ شوازنیگر نے پروفیشنل ویٹ لفٹر اور باڈی بلڈر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ اداکاری کے شعبے میں آئے۔آرنلڈ شوازنیگر نے باڈی بلڈر کے زمانے میں ہی شہرت حاصل کی اور ان کی باڈی کے دنیا بھر میں چرچے رہتے تھے۔انہوں نے باڈی بلڈنگ کے طریقوں پر کتابیں بھی لکھیں اور ان کے ایسے نسخوں سے دنیا بھر کے کئی افراد نے استفادہ بھی حاصل کیا۔آرنلڈ شوازنیگر پر باڈی بلڈنگ کے کیریئر کے دوران ہی خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگتے رہے، کئی خواتین نے ان پر بھری محفل اور لوگوں کے سامنے ہی جنسی طور پر چھونے کے الزامات لگائے۔بعد ازاں آرنلڈ شوازنیگر نے اداکاری میں قسمت آزمائی اور خوش قسمتی سے وہ اس میں بھی کامیاب گئے اور اب تک وہ درجنوں ایکشن اور تھرلر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکےہیں۔چوں کہ وہ باڈی بلڈر بھی رہ چکے تھے، اس لیے اداکاری کے دوران پرکشش ہونے کی وجہ سے ان کے کئی اداکاراو¿ں کے ساتھ تعلقات بھی رہے اور متعدد خواتین نے ان پر ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کیے۔کامیاب اداکاری کے بعد آرنلڈ شوازنیگر نے 2003 میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر کے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوگئے، یوں وہ اسی ریاست کے 38 ویں گورنر منتخب ہوئے۔آرنلڈ شوازنیگر نے 2003 سے 2011 تک دو بار اسی ریاست کی گورنر شپ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔گورنر کے انتخابات کے دوران بھی ان پر خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے، تاہم انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دی۔تاہم اب پہلی بار اداکار اور سیاست دان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متعدد بار خواتین کے ساتھ سلوک اور رویہ اختیار کرنے کے دوران حدود پار کر گئے، جس پر انہیں افسوس ہے۔خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آرنلڈ شوازنیگر نے ویب سائیٹ ‘مینز ہیلتھ’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے خواتین کے معاملے میں متعدد بار اپنی حدود سے تجاوز کیا۔ا?رنلڈ شوازنیگر نے اپنے رویے پر شرمساری کرتے ہوئے تمام خواتین سے معافی بھی مانگی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ہی وہ پہلے شخص ہیں، جنہیں اپنے رویے پر شرمدنگی ہے، اس لیے وہ متاثرہ خواتین سے معافی کے طلب گار ہیں۔آرنلڈ شوازنیگر نے کہا کہ جب وہ کیلی فورنیا کے گورنر بنے تو انہیں نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے کورسز کروانے کا اہتمام کیا، تاکہ کبھی بھی کوئی کسی کو ہراساں نہ کر سکے۔سابق گورنر کے مطابق ان کی جانب سے متعارف کرائے گئے کورسز میں لوگوں کو بتایا گیا کہ جنسی طور پر ہراساں کیا جانا کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔انٹرویو میں آرنلڈ شوازنیگر نے کہا کہ وہ ہمیشہ خواتین کے عزت کرتے آئے ہیں، وہ اپنی والدہ سمیت باہمت اور خوبصورت خواتین کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھتے آئے ہیں۔آرنلڈ شوازنیگر نے ایک ایسے وقت میں خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک پر معافی مانگی ہے، جب کہ ہولی وڈ سمیت دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ نازیبا رویوں اور انہیں ہراساں کیے جانے کے حوالے سے ‘می ٹو’ مہم جاری ہے۔اسی مہم کے تحت ہولی وڈ کی کئی اداکاراو¿ں نے مشہور اداکاروں اور فلم سازوں پر بھی جنسی طور پر ہراساں اور ریپ کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔علاوہ ازیں اب اسی مہم کے تحت بھارتی خواتین نے بھی متعدد اداکاروں، فلم ہدایت کاروں، سیاست دانوں اور صحافیوں پر بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات عائد کیے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.