Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز الدین صدیقی کے سامنے ساڑھی اتارنے کا کہا گیا: اداکارہ

    By Daily Khabrainاکتوبر 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ میں جاری ‘می ٹو’ مہم کے تحت جہاں اداکاراﺅں اور اداکاروں نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراساں کے واقعات کو بیان کیا ہے، وہیں اب شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد دیگر نامناسب رویوں پر بھی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔‘صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری’ سمیت دیگر بولڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 42 سالہ اداکارہ چترگندا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بابو موشی بندوق باز’ کی شوٹنگ کے دوران نیم عریاں سین شوٹ کروانے کے لیے کہا گیا۔چترگندا سنگھ کے مطابق فلم کے ہدایت کار کشن نانڈے نے ان سے کہا کہ وہ نوازالدین صدیقی کے سامنے ایک سین شوٹ کروانے کے لیے اپنی ساڑھی اتاردیں۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ آخر ہدایت کار نے ان سے یہ مطالبہ اس وقت کیوں کیا، جب فلم کی کافی شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی۔چترگندا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ہدایت کار نے انہیں ساتھی اداکار کے ساتھ ایک سین کرنے کے لیے نہ صرف ساڑھی اتارنے کے لیے کہا، بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ اپنے دونوں پاﺅں ایک ہی طرف کرکے انہیں رگڑے’۔ڈی این انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چترگندا سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اس طرح کا سین شوٹ کروانے کے لیے کہنے کے بعد بھی نوازالدین صدیقی نے ان کی حمایت نہیں کی۔چترگندا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ نامناسب سین شوٹ کروانے کے مطالبے کا سننے کے باوجود نوازالدین صدیقی نے ان کے حق میں بات نہیں کی۔خیال رہے کہ ‘بابو موشی بندوق باز’ کے حوالے سے پہلے کہ اطلاعات تھیں کہ چترگندا سنگھ نے نوازالدین صدیقی کے ساتھ رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے انکار کیا تھا، جس وجہ سے انہیں فلم کاسٹ نہیں کیا گیا تھا۔بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ چترگندا سنگھ نے محض اس لیے نوازالدین صدیقی کے ساتھ رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے انکار کیا،کیوں کہ اداکار کی رنگت انتہائی سانولی تھی اور اداکارہ خود کو ان سے زیادہ بہتر سمجھتی تھیں۔تاہم بعد ازاں ایسی رپورٹس بھی آئیں کہ چترگندا سنگھ سے نیم عریاں مناظر شوٹ کروانے سے انکار کیا تھا،جس وجہ سے انہیں فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔لیکن اب چترگندا سنگھ کا کہنا ہے کہ ان سے ہدایت کار نے اضافی نیم عریاں سین شوٹ کروانے کا مطالبہ کیا، جس پر انہوں نے انکار کیا۔ چترگندا سنگھ کے انکار کے بعد اسی فلم میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ نئی اداکارہ بدیتا بیگ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔اس فلم کے کئی مناظر پر بھارت کے فلم سینسر بورڈ نے بھی اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ اس فلم سے کم سے کم 48 مناظر خارج کیے جائیں۔اس فلم میں نوازالدین صدیقی نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا، فلم نے باکس آفس پر 20 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔چترگندا سنگھ نے اگرچہ بابو موشی بندوق باز میں کام نہیں کیا، تاہم اب تک انہوں نے 15 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کی پہلی فلم ‘ہزاروں خواہشیں ایسی’ 2003 میں ریلیز ہوئی، ان کی دیگر فلموں میں ‘ یہ سالی زندگی، دیسی بوائز، انکار، آئی، می اور میں، گبر از بیک، منا مائیکل، سورما، صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘ شامل ہیں۔جلد ہی ان کی فلم ‘بازار’ بھی ریلیز ہوگی، جس میں وہ سیف علی خان کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.