تازہ تر ین

ہانیہ عامر ڈرامہ سیریل”کائنات“ کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی کامیاب فلم پرواز ہے جنون کے بعد اب چترال میں اپنے ڈرامے کائنات کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس ڈرامے میں ہانیہ کے ہمراہ شہزاد شیخ کام کرتے نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامے کی کہانی دو نواب خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، جس میں ہانیہ عامر دانین نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اپنے کردار کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ یہ کافی منفرد کردار ہوگا، اور یقینا سب کو بےحد پسند آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی پیار پر مبنی ہے، بھائی بہنوں کا پیار، والدین کا پیار اور اس درمیان دانین اپنے اصولوں پر زندگی جیئے گی۔ڈرامے کائنات میں ہانیہ عامر اور شہزاد شیخ کے ساتھ ساتھ عرفان کھوسٹ، سمی راحیل، راجو جمیل اور عثمان مختار کے ساتھ دیگر اداکار کام کرتے نظر آئیں گے۔

چترال کے بعد اس ڈرامے کی شوٹنگ اسلام آباد میں ہوگی۔ڈرامے کی کہانی سمیرا فضل نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات شہزاد کشمیری دے رہے ہیں،کائنات اگلے سال نشر کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain