تازہ تر ین

ونڈر ویمن کون بنے گی ؟فیصلہ 2سال بعد

اسرائیل (ویب ڈیسک)ہولی وڈ کی لیڈی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ’وندر ویمن 1984‘ جسے آئندہ برس 2019 میں ریلیز کیا جانا تھا، اب اس کی نمائش نامعلوم وجوہات کی بنائ پر ایک سال تک مو¿خر کردی گئی۔جی ہاں، اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی 2017 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ‘ونڈر ویمن‘ کی سیکوئل فلم کو اب جون 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے بتایا کہ فلم پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ فلم کی نمائش ایک سال تک مو¿خر کردی گئی۔’ونڈر ویمن 1984‘ کو پہلے 4 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی جاری ہے، تاہم اب سے جون 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔پروڈکشن کمپنی نے فلم کی نمائش کو مو¿خر کیے جانے کا کوئی سبب نہیں بتایا، تاہم اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔دوسری جانب گال گدوت نے بھی اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ اب ان کی فلم 5 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ ’ونڈر ویمن 1984’ میں گال گدوت مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جب کہ اس بار بھارتی اداکارہ 26 سالہ سندریا شرما بھی اس فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔اس فلم کی ہدایات بھی پیٹی جینکسن دیں گی اور اسے وارنر برادرز کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain