تازہ تر ین

کبریٰ خان پہلی بار خود سے بڑے حمزہ علی عباسی کی ماں بنیں گی

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستانی ڈرامے میں اداکارہ کبریٰ خان خود سے بھی بڑی عمر کے اداکار کی والدہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔”جوانی پھر نہیں آنی 2“ میں ہیروئن بننے والی کبریٰ خان اب پاکستانی ڈرامے’الف‘ میں حمزہ علی عباسی کی والدہ کا کردار کریں گی۔ ‘الف’ کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔کاسٹ میں سجل علی، احسن خان اور نعمان اعجاز جیسے۔ اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے میں سب سے منفرد کردار میں 25 سالہ کبریٰ خان نظر آئیں گی، جو 34 سالہ حمزہ علی عباسی کی والدہ بنیں گی۔

کبریٰ خان نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ ڈرامے میں ‘دل جہاں‘ نامی معروف ٹی وی اداکارہ کا کردار ادا کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈرامے میں 1970 کی معروف ٹی وی اداکارہ کے طور پر دکھایا جائے گا، جب کہ انہیں ڈرامے میں حمزہ علی عباسی کی والدہ کے طور پر بھی دکھایا جائے گا۔انہوں نے ڈرامے کی کہانی کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کے نشر کیے جانے کی منتظر ہیں۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ کبریٰ خان خود سے بڑی عمر کے اداکار کی ماں کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain