تازہ تر ین

عروہ حسین کے ساتھ کام کرنا خوفناک تجربہ تھا:خلیل الرحمان قمر

لاہور(شوبزڈیسک)مصنف اور ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اداکارہ عروہ حسین کےساتھ فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی میں کام کرنا انتہائی خوفناک تجربہ تھا۔خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے فلم ”کاف کنگنا “سے سوہائے علی ابڑو اور عروہ حسین کو تبدیل کرنے کے بارے میں کہا کہ میں بری عادتیں برداشت کرسکتا ہوں لیکن کام میں بد دیانتی نہیں۔ فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی کے لیے بھی میرا انتخاب عروہ نہیں تھی لیکن ان کے شوہر فرحان کی سفارش آ گئی تھی۔

دردانہ کے کردار کے لیے عروہ نے بہت منتیں کی، جس پر مجھے ترس آگیا، تاہم تب بھی میں نے فلم میں انہیں ان کے اصرار کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے شوہر فرحان سعید کی وجہ سے شامل کیا تھا کیونکہ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں۔خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ ‘جب مجھے عروہ کی فلم میں شمولیت کا فیصلہ کرنا تھا تو وہ میری زندگی کے برے دن تھے۔ ان 7 دنوں میں مجھے نیند کی گولیاں بھی کھانی پڑیں کیونکہ میں فرحان سے محبت کرتا ہوں اور یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ان کا کہنا تھا، میں نے بہت بار سوچا کہ میں عروہ کو فلم سے باہر کردوں لیکن میرے سامنے بار بار فرحان کا چہرہ آجاتا، جس کی وجہ سے میں کچھ نہیں کرسکا۔ہدایت کار نے بتایا کہ کہنا نہیں چاہیے لیکن عروہ کے ساتھ کام کرنا سب سے زیادہ خوفناک تجربہ تھا اور اس دن سے میں نے سوچ لیا تھا کہ اب کسی نامور اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوبز کے 20 برس میں ایشل فیاض جیسی پر جوش اور محنت و لگن سے کام کرنے والی اداکارہ نہیں دیکھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain