تازہ تر ین

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی ، پاکستان ملائیشیا کو بچھاڑ کر فائنل میں

مسقط (سپورٹس ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آﺅٹ میں ملائیشیا کو 1 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ایک موقع پر پاکستان کو میچ کے دوران ملائیشین ٹیم پر 4-1کی سبقت حاصل تھی ۔ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا اور دونوں ٹیموں نے ہی 4,4 گول کئے اور مقررہ وقت تک یہی سکور برقرار رہا کے باعث میچ برابری پر ختم ہوا اور پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر میچ کا فیصلہ ہوا۔پاکستان کی جانب سے مقررہ وقت کے دوران علیم بلال نے دو گول کئے جبکہ عرفان جونیئر اور ابوبکر نے ایک، ایک گول کیا جس کے بعد پینلٹی شوٹ آﺅٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔پینلٹی شوٹ آﺅٹ مرحلے میں پاکستان نے ابتدائی 2شاٹس پر گول کیا جبکہ ملائیشین ٹیم ناکام رہی۔تیسری اورچوتھی ٹرائی پاکستان نے مس کی جبکہ ملائیشیانے تیسری ٹرائی پر گول جبکہ چوتھی ضائع کی۔پانچویں ٹرائی پر شکیل نے گیندکوجال میں پہنچاکر پاکستان کو 3-1سے فتح دلادی اورفائنل کاٹکٹ دلادیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain