تازہ تر ین

بیٹے کی پیدائش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کرکٹر شعیب ملک بیٹے کے باپ بن گئے، آج صبح بھارت کے شہر حیدرآباد میں ثانیہ مرزا نے بیٹے کو جنم دیا۔ اس سلسلے میں شعیب کے منیجر نے کہا کہ ماں بیٹا صحت مند ہیں۔ شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر عزیزواقارب دوستوں کی طرف سے مبارکبادوں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا جس کے جواب میں شعیب نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے۔ دوسری طرف ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کی۔ شعیب ملک بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں اور وہ مبارکبادیں وصول کرتے ہوئے پھولے نہیں سما رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain