تازہ تر ین

پی ایف ایف انتخابات، امیدواروں کو فارم جاری کرنے کا عمل شروع

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نامزدگی فارم جاری کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار (آج) منگل کو صبح نو سے شام پانچ بجے تک بھی نامزدگی فارم حاصل کر سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہوںگے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریٹرننگ آفیسر الیکشن اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان محمد شعیب شاہین نے بتایاکہ یکم دسمبر کو ووٹر لسٹ جاری کردی گئی ہے جبکہ نامزدگی فارم جاری کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ( آج) منگل کو صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک بھی نامزدگی فارم جاری کئے جائیں گے جبکہ 5 اور 6 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک نامزدگی فارم داخل کرواسکتے ہیں۔ نامزدگی فارم کی سکروٹنی 7 دسمبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی اور شام تین بجے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بارے آگاہ کیا جائےگا۔ 8 دسمبر کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک امیدواروں کے غیر قانونی کاغذات پر منظوری / مسترد کے خلاف اعتراض اور ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے اس سلسلہ میں فیصلہ، 10 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام تین بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں اور 10 دسمبر کو شام پانچ بجے امید واروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 12 دسمبر کو دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک پی ایف ایف ویمن گانگریس کےلئے ووٹنگ ہوگی بعد میں اسی وقت ہی زرلٹ کا اعلان کیا جائےگا۔ اسی روز شام چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کےلئے ووٹنگ ہوگی اور شام چھ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جائےگا۔13 دسمبر کو دن گیارہ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain