تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آوٹ

دبئی (ویب ڈیسک ) ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیویز کے ٹاپ آرڈر کو ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہنے دیا۔دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے اور 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا جب کہ بلال آصف نے بھی بھر پور ساتھ دیا اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain