تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کا پری کوارٹر فائنل مقابلہ کل بیلجئم سے ہو گا

لاہور (ویب ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ میں کل پاکستان کا پری کوارٹر فائنل مقابلہ بیلجئم سے ہو گا، جیت سے محروم قومی شاہین اونچی اڑان بھرنے کے لیے پرعزم ہیں۔بھارتی ریاست اڑیسا میں ہاکی ورلڈ کپ کا میلہ جاری ہے، پول مرحلہ ختم ہو گیا۔ ٹاپ کی چار ٹیموں ارجنٹینا، جرمنی، آسٹریلیا اور بھارت کی کوارٹر فائنل تک رسائی ہو گئی۔ آخری گروپ میچ میں نیدرزلینڈ سے پانچ ایک کی شکست کے باوجود بہتر گول اوسط پر قومی ٹیم کو پری کوارٹر کھیلنے کا موقع مل گیا۔آٹھ ٹیموں کا گروپ جوائن کرنے کے لیے پاکستان کا بیلجئم سے مقابلہ شیڈول ہے جس کیلئے شاہینوں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ کہتے ہیں کہ خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔ گیارہ دسمبر (کل) دوسرا پری کوارٹر فائنل مقابل نیدرزلینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain