تازہ تر ین

پروٹیز ٹورکڑا امتحان سکواڈکو ذمہ دارانہ کھیل دکھاناہو گا:مکی

لاہور(نیوزایجنسیاں ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ یواے ای سیریزمیں ٹیم کا کھیل اچھا نہیں رہا اورہم نے جیتنے کا سنہری موقع گنوایا۔جنوبی افریقن ٹور سر پرآن پہنچا ہے اور پروٹیزکنڈیشنزمیں ٹیم اسی طرح کی پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی تو ناکامی کاہی سامنا کرناپڑیگا، پروٹیزسیریزہمارے لئے کڑ اامتحان ہے اور قومی سکواڈکو اس کےلئے سخت محنت کرنا ہو گی ۔ سکواڈکو اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے بہتر کھیل کامظاہرہ کرناہوگا۔جنوبی افریقہ کے سخت ٹور پر قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر گرین شرٹس سے بہتر کارکردگی کے متقاضی ہیں جنہوں نے پلیئرز کو ہدایت کردی ہے کہ وہ خود کو مضبوط بنا کر ٹیسٹ میچز کے دوران اہم لمحات سے فائدہ اٹھائیں،حالیہ دو شکستوں کے دوران بہترین کھیل کے بعد مواقع گنوائے جس کے سبب کامیابی کے راستے ہموار نہ کئے جا سکے ،نیوزی لینڈ کیخلاف جیتی ہوئی سیریز میں خود کو شکست خوردہ دیکھنا مایوس کن لمحہ ہے ، پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں بڑی سبقت سے محرومی نے دراصل ناکامی کا سامان کر دیا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں بڑی برتری بہت زیادہ اہمیت کی حامل تھی جس سے محرومی نے ناکامی کا سامان کردیا اور اگر آخری دن پاکستانی بیٹنگ کا جائزہ لیا جائے تو اسے ہضم کرنا آسان نہیں کیونکہ ایک دن سے بھی کم وقت میں تمام وکٹیں گنوا دی گئیں۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں بھی ٹیم کی شکست پر صدمہ ہوا لیکن وہ اسد شفیق اور اظہرعلی کی حمایت کریں گے جن پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ ان میں کوالٹی ہے اور دونوں ہی پاکستان کے بہترین پلیئرز ہیں جو بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain