تازہ تر ین

ثناءمیر ویمنز ٹیم آف ایئر میں شامل ،عباس کی ٹیسٹ سکواڈ میں انٹری

دبئی (آئی این پی)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان نثا میر آئی سی سی ایک روزہ ٹیم آف دی ائیر کا حصہ بن گئیں۔ ورلڈ ٹوئنٹی ٹیم میں کوئی پاکستانی ویمن کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی۔پاکستانی کرکٹر ثنا میر کو آئی سی سی کی وویمن ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کر لیا ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس ٹیسٹ اور وہاب ریاض ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ بن گئے ہیں۔آئی سی سی نے وویمن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم ثنا میر آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ائیر الیون میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہیں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا ہے، وہ اس سے قبل دنیا کی بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔آئی سی سی ویمن ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ ، بھارت، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کی دو،دو جبکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ایک ایک ویمن کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر میں آسٹریلیا کی چار،بھارت اور آسٹریلیا کی تین، نیوزی لینڈ کی دو جبکہ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ایک ایک خاتون کرکٹر شامل ہیں۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔دوسری جانب سال 2018 کی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے ، انہوں نے سال بھر میں 7 ٹیسٹ میچز میں 38 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم کا کپتان نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے۔ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان ویرات کوہلی ہیں جبکہ ٹیم میں بھارت کے 4 کھلاڑی شامل ہیں اور پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا کوئی کرکٹر اس میں شامل نہیں ہے۔ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان ایرون فنچ کو مقرر کیا گیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابرا عظم کانام بھی سال کی بہترین ٹیم میں شامل نہیں، تاہم اس ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی فاسٹ بولر وہاب ریاض کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain