تازہ تر ین

”گڑ نالوں عشق میٹھا“ انیل اور سونم کپور کی فلم کا گانا ریلیز

ممبئی (شوبزڈ یسک ) بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی سونم کپور کی آنے والی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کا شادی سیزن میں دھمال مچانے والا گانا گڑ نال عشق میٹھا ریلیز کردیا گیا، جس میں باپ اور بیٹی کی جوڑی نے زبردست رقص کیا ہے۔گڑ نال عشق میٹھا دراصل 90 کی دہائی کا مقبول گانا ہے جسے گلوکار ملکیت سنگھ کی آواز میں پیش کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو میں ملائکا اروڑا اور جاس اروڑا پرفارمنس دکھاتے نظر آئے تھے۔اب اس گانے کا ریمکس بنایا گیا ہے، جس کی شاعری گرپیت سینی نے لکھی ہے، جبکہ نوراج ہنس اور ہرش دیپ کور نے اسے گایا ہے۔ اس کے اوریجنل گانے کی موسیقی بلے ساگو نے ترتیب دی تھی، جبکہ فلم کے گیت کے لیے موسیقی روچک کوہلی نے ترتیب دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain