تازہ تر ین

زرداری ، بلاول ، فریال تالپور ، مراد علی شاہ کیخلا ف تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد

اسلام آباد (وائس آف ایشیا‘ اے این این) چیئرمین نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ پانامہ جے آئی ٹی کے رکن عرفان نعیم منگی آصف زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کیخلاف تحقیقات کریں گے۔ نیب کی جانب سے 16 ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین جاوید اقبال کی ہدایت پر جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد کی گئی ہیں۔ بطور ڈی جی عرفان نعیم منگی اس سارے سکینڈل کی تحقیقات کریں گے جس کے بعد جڑواں شہروں کی احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، بیٹے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کرے گا۔ نیب جعلی اکاﺅنٹس کیس میں 16 ریفرنسز دائر کرنے پر غور کر رہا ہے۔ حتمی فیصلہ عرفان نعیم منگی کی تحقیقات کی روشنی میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عرفان نعیم منگی نواز شریف کے خلاف بننے والی پانامہ جے آئی ٹی میں بھی نیب کی جانب سے رکن تھے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیےتحریک انصاف کے رہنماو¿ں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئیں۔ درخواستیں آصف زرداری کے امریکہ میں مبینہ فلیٹ کی دستاویزات اور ظاہر نہ کئے جانے پر ان کے اثاثوں کی تفصیلات ساتھ جمع کروائی گئی ہیں۔درخواست میں سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواستوں میں آصف علی زرداری کی جانب سے چھ±پائے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری نے بیرون ملک کروڑوں روپے کی جائیداد بنائی لیکن اپنے اثاثے چھ±پائے۔ آصف زرداری کے نیویارک میں مین ہیٹن اپر ایسٹ میں پانچ لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے اپارٹمنٹس کی تفصیلات بھی درخواست کے ساتھ شامل ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 37 لاکھ بنتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ آصف زرداری کو انتخابی حلقہ این اے 213 سے بھی نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ آصف زرداری نیو یارک میں پراپرٹی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔موقف اختیار کیاگیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ انکے بیرون ملک کوئی اثاثت نہیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain