تازہ تر ین

دن بھر میں 20 سیکنڈ کا یہ کام جسمانی طور پر فٹ بنادے

لاہور( ویب ڈیسک ) دن بھر کی مصروفیات کے باعث اکثر افراد کے لیے ورزش کے لیے وقت نکالنا مشکل بلکہ ناممکن ہوجاتا ہے (حالانکہ ایسا ممکن ہوتا ہے) تاہم دن بھر میں چند سیکنڈ ایک آسام کام کے لیے نکال کر بھی آپ خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھ سکتے ہیں۔یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔برٹش کولمبیا یونیورسٹی اور میکماسٹر یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن میں 3 بار محض 20 سیکنڈ کے لیے سیڑھیاں چڑھنا بھی جسمانی طور پر فٹنس بہتر بنانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق دن بھر میں کچھ سیکنڈز کے لیے معمولی جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا صحت مند رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، اس کے لیے سیڑھیاں چڑھنا بہترین طریقہ ہے مگر تیز چہل قدمی بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔اسے محققین نے فٹنس سنیکس کا نام دیا اور اس میں تین منزلہ سیڑھیاں جس حد تک تیزرفتاری سے ممکن ہو چڑھنا ہوتا ہے اور عام طور پر ایک فرد اوسطاً 20 سیکنڈ میں اسے مکمل کرلیتا ہے۔دن میں اس طرح تین بار کرنا جسمانی طور پر ہمیشہ فٹ رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 24 طالبعلموں کی خدمات حاصل کی گئیں جو کہ صحت مند تو تھے مگر جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں تھے۔ان میں سے نصف کو مختلف کام دیئے گئے جبکہ باقی طالبعلموں کو 6 ہفتے تک سیڑھیاں چڑھنے کا کام دیا گیا۔اس گروپ کو ہفتے میں تین دن تین، 3 بار سیڑھیاں چڑھنے کی ہدایت کی گئی جس میں اوسطاً ہر بار سیڑھیاں چڑھنے پر 20 سیکنڈ لگے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اس گروپ کی جسمانی فٹنس میں بہتری آئی جبکہ دل، خون کی شریانوں اور پھیپھڑوں کو مناسب مقدار میں آکسیجن ملنے سے ان کے افعال بھی بہتر ہوگئے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو مشورہ نہیں دیتے کہ وہ اتنے منٹ یا گھنٹے تک ورزش کریں بس چند سیکنڈ نکالنا بھی انہیں جسمانی طور پر فٹ رکھ سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain