Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کا تحفظ ‘ سلامتی امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے:مولانا فضل الرحمن
    • بنگلہ دیش کے خلیل الرحمن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81ویں اجلاس کے صدر منتخب
    • نئے صوبوں پر بڑا فیصلہ حکومت کا پارلیمیٹ سینٹ میں بحث کرانے کا اعلان
    • ن لیگی قیادت کاملکی صورتحال نئے صوبوںپر مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
    • ایرانی حملوں میں امریکی جنگی جہازوں کا بڑ نقصان اتہران اب خطے کا غنڈہ نہیں رہا ٹرمپ
    • ملکی سیاست میں بڑی ہلچل2 سال قبل ہی عام انتخابات کی تیاسریاں شروع اسلا م آباد
    • چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا معاملہ: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا
    • پاکستان ‘ ترکیہ کا مسئلہ فلسطین پر مشترکہ موقف برقرار رکھنے پر اتفاق
    • عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ سیاسی جماعت کی ھمایت درکار ہو اسلام باد ہائی کورٹ
    • جی ڈیISPR کی اے پی این ایس’ سی پی این ای کے سینئر ممبران سے ملاقات
    • ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ پر اکشے کمار کی میمز کے ذریعے طنز
    • صدر مملکت آصف زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے
    • مفتی اعظم پاکستان سے ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں:بلال بن ثاقب
    • تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 453رنز بنا کر آئوٹ’ 320رنز کی سبقت حاصل
    • سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
    • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
    • حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 30 فیصد لیوی لگا رہی ہے: مفتاح اسماعیل
    • پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن ،کک بیکس ریفرنس کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی
    • پاکستان ہیلتھ سیکٹر میں اپنی سابقہ کارکردگی کے ریکارڈ توڑتے ہوئے تیزی سےآگے بڑھ رہا ہے: سید مصطفی کمال
    • شان ٹیٹ جیسا ایکشن وقار یونس جیسا ریلیز؛ رضااللہ پر ناصر حسین کا تجزیہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیوزی لینڈ حملہ، ہالی ووڈ اداکاروں کا شہید مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

    By Daily Khabrainمارچ 18, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک/لاس اینجلس(این این آئی)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشتگرد کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیاہے، ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعہ کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کرسکتاہے، میرا دل اور دنیا بھر کا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے میں امید کروں گی کہ اب ہم لوگ اپنے مسلم پڑوسیوں کے ساتھ مزید اچھی طرح اور رحمدلی سے پیش آئیں گے۔ ہیلسے نے کہاکہ اسلاموفوبیا(اسلام سے نفرت یا اسلام مخالف جذبات) کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہیلسے نے اپنے تمام مسلمان چاہنے والوں کو کہا کہ اگر آپ اس وقت اکیلا محسوس کررہے ہیں تو میں آپ کو کہنا چاہوں گی کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔نامور امریکی ماڈل اور ٹی وی پرسنالٹی کائیلی جینر نے بھی انسٹاگرام پر نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونےو الے دہشتگردی کے اس واقعے نے میرا دل توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہیدوں کے اہل خانہ اور پوری مسلم کمیونٹی کے لیے صبر کی دعا کی۔امریکن گلوکار، کمپوزر، پروڈیوسر اور اداکار جون لیجنڈ نے بھی سوشل میڈیا پر کرائسٹ چرچ واقعے کو خوفناک قراردیتے ہوئے کہا کہ یہاں اور بیرون ممالک یہ سفید فاموں کی برتری کی دہشتگردانہ تحریک تباہ کن ہے ہمیں اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ہالی وود کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے کرائسٹ چرچ شہداسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا میرا دل متاثرین ، اہل خانہ اور نیوزی لینڈ کی عوام کےساتھ ہے، یہ دہشتگردی کی خوفناک اور بدترین کارروائی تھی تاہم میں اور پوری دنیا آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.