Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
    • ایک لیٹر میں ’’900 کلومیٹر‘‘ سے زائد سفر کرنے والی حیرت انگیز کار ایجاد
    • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
    • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے نکاح فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر وائرل
    • شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا
    • آم کی پیداوار اور برآمدات، پاکستان کو بڑا دھچکا
    • ایران کا امریکہ کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے فیصلہ
    • آج سے پنجاب بھر میں مارکیٹ شاپنگ مال بازار رات 8 بجے بند نو ٹیفیکیشن جاری
    • سرک جزیرے پر امریکی بمباری کا جواب کویت میں امریکی اڈوں پر ڈراون حملہ ایران کا دعوی
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم میں 600فیصد اضافہ

    By Daily Khabrainمارچ 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (این این آئی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد برطانیہ میں مساجد اور مدرسوں پر حملوں کی ایک نئی لہر آئی ہے، ان حملوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جس میں برطانیہ میں چھ سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں ریکاڑلا کیے گئے نفرت انگیز جرائم میں 2017 میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد ہونے والے نفرت انگیز جرائم سے بھی زیادہ ہیں۔ نیوکاسل میںباہر اکیڈمی اسلامک سکول پر حملے میں توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نیوکاسل اسلامک سکول پر حملے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جن چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ان کی عمریں چودہ سے اٹھارہ برس کے درمیان ہیں اور ان میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق باہر اکیڈمی پر حملے کے دوران قران مجید کے نسخوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ عمارت کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ اس مسجد کو تین ماہ میں دوسری بار نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پولیس نے بائیس مارچ کو برمنگھم کی پانچ مساجد کو نقصان پہنچانے کے الزام ایک چونتیس سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیری بار سے تعلق رکھنے والے ایک چونتیس سالہ شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور اسے مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت تحویل میں رکھا گیا ہے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ وہ کسی منظم گروہ کا حصہ نہیں ہے اور نہ اس کی حرکت کسی دائیں بازو کے شدت پسند گروہ کے اکسانے کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے ایسٹ لندن کی مسجد کے باہر ہتھوڑے سے ایک شخص پر ہونے والے حملے سے متعلق عوام سے معلومات کی اپیل کی ہے۔ پولیس کو مطلع کیا گیا تھا کہ پندرہ مارچ کو تین افراد نے کینن سٹریٹ روڈ پر ایک نیلے رنگ کی فورڈ فیسٹا کار سے نکل کر ایک شخص پر حملہ کیا اور پھر کار میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ ٹیل ماما کی ڈائریکٹر ایمان عطا نے کہا کہ نفرت انگیز جرائم میں اضافہ پریشان کن ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کو جائز تصور کرتے ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہمیں ایک ایسے منافرت انگیز نظرئیے کا سامنا ہے جس کی توجہ مسلمانوں پر ہے۔ پولیس نے کہا کہ گذشتہ جمعہ کو برطانیہ میں نماز جمعہ کے اوقات کے قریب پولیس کی اضافی گشت کا انتظام کیا گیا تھا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ

    سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود

    شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا

    تازہ ترین

    یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ

    سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود

    شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.