لاہور (خصوصی رپورٹر)صو با ئی دا ر الحکومت میں 24گھنٹے کے دوران شوہر کی جا نب سے خاتون پر تشد د کا دوسرا وقعہ رو نما ہو گیا ۔ شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں سسرال نے جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے خاتون پرتشدد ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے کر بقیہ کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاﺅنی کے رہائشی عمیر کی حاجرہ نامی خاتون سے دس سال قبل شادی ہوئی اور خاتون کو ملنے والا جہیز جس میں پندرہ تولے سونا اور تیس لاکھ کا سامان تھا ہڑپ کرنے کے بعد مزید جہیز کا تقاضا کیا جس کے انکار پر شوہر نے اپنے بھائی حارث اور ماں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنا یا ۔متاثرہ خاتون داد رسی کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ گئی جہاں پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمیر کے بڑے بھائی حارث کو گرفتار کرلیا تاحال باقی ملزمان ابھی گرفتار نہیں ہوسکے ۔
مزید جہیز نہ لانے پر سسرالیوں کا بہو پر بد ترین تشدد ، ایک ملزم گرفتار
