تازہ تر ین

سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات،پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ ہوگیا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا۔ قومی اسکواڈ نے 30 اپریل کو کولمبو روانہ ہونا تھا، اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز طے تھی تاہم سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کولمبو کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔جس نے سری لنکا میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو بھی معطل کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دہشت گردی کے واقعات کے بعد سری لنکن بورڈ سے سیریز کے حوا لے سے رائے مانگی تھی، ذرائع کے مطابق لنکن بورڈ نے جواب بجھوایا ہے کہ موجودہ صورت حال میں سیریز کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی اس وقت حالات موزوں ہیں۔ صورت حال میں بہتری کے بعد سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain