تازہ تر ین

چیئرمین نیب کو میڈیا پر بیان بازی نہیں کرنی چاہیے، حکومتی ارکان کا بھی نیب پر اعتراض ہے: ضمیر آفاقی ، فواد چودھری کی بات خوش آئند دو عیدوں کا رجحان ختم کرنا ضروری ہے: امجد اقبال ، مفتی تقی عثمانی نے ڈالر بارے فتوی دیا امیروں سے ٹیکس نہ نکلوانا حکومت کی ناکامی ہے: مریم ارشد ، چیئرمین نیب نے حدود سے تجاوز کیا، شہبازشریف جانتے ہیں کہ ڈیل کس سے ہوتی ہے: راجہ وحید کی چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ چیئرمین اور عدالتوں کے جج صاحبان کومیڈیا پر بیان بازیاں نہیں کرنی چاہئیں۔حکومتی اراکین بھی نیب پر اعتراضات رکھتے ہیں۔آج عدالت نے بھی کہہ دیا کہ ہم نیب سے نگ ہیں۔ پاکستان میں ڈالر مانیٹرنگ سے ہمیشہ سے آزاد رہا ہے۔ ملک فتووں سے نہیں چلتے انتظامی عمل ریاست کا کام ہے۔ حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ نہیں مگر اپنی تنخواہیں اور خرچے کم نہیں کرتے۔ فواد چوہدری جیسے فیصلے کرنے والے وزیر عمران خان کی کابینہ میں مزید آجائیں تو حکومت کی کارکردگی مزید بہتر ہوجائے۔ فواد چوہدری کے اقدامات کو طاقت دینی چاہئے۔میزبان کالم نگار امجد اقبال نے کہاکہ تمام جماعتیں چاہ رہی ہیں کہ نیب کو ختم کیا جائے۔ آئی ایم کی شرائط ہماری مس مینجمنٹ کیوجہ سے شدید سخت ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں ٹیکس دینے کا کلچر نہیں۔ 30لاکھ میں سے صرف 11لاکھ افراد فائلر ہیں اور وہ بھی مکمل ٹیکس نہیں دیتے۔ 20لاکھ فائلر ٹیکس دیں تو قرضہ لینے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔دو عیدوں کا رجحان ختم کر کے دونوں گروپوں کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کی فواد چوہدری کی بات خوش آئند ہے۔ پاکستان میں سب سائنسی طریقے چل رہے ہیں ایسے میں چاند دیکھنے میں کیا حرج ہے۔ حکومت ٹیکس سمیت دیگر آئینی قوانین پر عمل درآمد کرے وگرنہ قوم چاند دیکھنے جیسی تقسیم جیسے معاملات میں گھری رہے گی۔ امید ہے اس دفعہ عید پر فواد چوہدری کی کاوشوں سے قوم متحد ہو۔ تجزیہ کارمریم ارشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملائشیا اور چائنہ کی مثالیں دیتے تھے، اسی طرز پر ملزمان کو اب تک سزائیں کیوں نہیں دی گئیں؟غریب متوسط طبقہ ڈالر نہیں خرید سکتا۔مفتی تقی نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف بہترین فتویٰ دیا ہے۔ پاکستان میں فتووں کی بہت ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت کی ناکامی ہے کہ امیر طبقے سے ٹیکس نہیں نکلوا سکی جو آئی ایم ایف کی طرف جانے کیوجہ بنا۔ حکومت نے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے۔ ہم ڈالر کا رونا روتے ہیں پا?نڈ 180روپے سے اوپر ہے اسکا کوئی ذکر نہیں ہوتا، آئی ایم ایف ممالک کو غلامی میں رکھنے کے لیے ڈالر کی قیمت میں اضافے سمیت دیگر حالات پیدا کرتا ہے۔ کالم نگارراجہ وحید احمد کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال کی لوز بال پر اپوزیشن نے خوب شارٹ کھیلی ہے۔ چیئرمین نیب نے حدود سے تجاوز کیا۔نیب کے کونسے کیس عدالتوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔نیب کے لیے آسان ٹارگٹ سیاستدان ہیں، شہباز شریف بچے نہیں ہیں جانتے ہیں کہ ڈیل کس کے ساتھ ہوتی ہے، چیئرمین نیب کیا ہیں۔حکومت تاخیر سے آئی ایم ایف کے پاس جاکر غلطی کر چکی اب ڈالر قابو میں آنا مشکل ہے۔ حکومت ٹیکس کولیکشن کے لیے شور کی بجائے اقدامات کرے۔ ایف بی آر کو لگام دیکرادارے میں سے کرپشن ختم کرے۔پاکستان واحد ملک رہ گیا ہے جہاں چاند دیکھنے پر جھگڑے ہوتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain