تازہ تر ین

پلیٹ ٹوٹنے پر مالکن جلاد بن گئی ، 10 سالہ گھریلو ملازمہ انصاف کی منتظر

گوجرانوالا(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے علاقے گوجرانوالا میں پلیٹ توڑنا جرم بن گیا، 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو مالکن نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے گوجرانوالا میں دس سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کے بعد مالکن نے بچی پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا اور سر پر آہنی راڈ سے تشدد بھی کیا۔دس سالہ بچی جینا کا سارا جسم جھلس گیا، بچی کی حالت غیر ہونے پر مالکن عظمی اسپتال لے جانے کے بجائے بچی کو شاہدرہ چوک میں پھینک کر فرار ہوگئی۔متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ مالکان جسم پر گرم پانی اور مرچ ڈالتے تھے، انہوں نے سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کا جسم 70 فیصد جھلس چکا ہے، حالت تشویش ناک ہونے پر متاثرہ بچی کو لاہور ریفر کردیا گیا۔ غربت کے ہاتھوں مجبور معذور کرامت نے بچوں کے بہتر مستقبل کی غرض سے دونوں بہن بھائیوں کو گوجرانوالا میں عظمی نامی خاتون کو سونپ دیا تھا، دس سالہ بچی جینا گوجرانوالا میں عظمی کے گھر کی صفائی اور برتن وغیرہ دھوتی تھی۔جینا کے والدین اور اہل محلہ نے عظمی سے بھائی کو بازیاب کرانے اور مالکن عظمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ بچی کے والدین نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain