تازہ تر ین

مودی مسلمانوں کا دشمن، بہتری کی کوئی امید نہیں:شاہد لطیف،پاکستان اور بھارت بہت جنگیں لڑچکے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے:صفدر عباسی، عرب ممالک کو امریکہ سے خطرہ، ہوش کے ناخن لینا ہونگے، غضنفر علی کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ائر مارشل ر شاہد لطیف نے کہا ہے کہ نریندر مودی دوسری مرتبہ بھارتی وزیراعظم منتخب ہوئے کاش وہ سمجھیں کہ ہمسایہ ملکوں سے امن کی بات سب کے فائدے میں ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صرف امید کر سکتے ہیں لیکن مودی سے توقع نہیں وہ پاک ،بھارت تعلقات میں بہتری کی بات کریں گے۔مودی یہ ماننے کو تیار نہیں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور قربانیاں دیں۔بھارت کا رویہ پاکستان سے دشمنوں والا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنمائ صفدر عباسی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگیں بھی لڑ چکے۔خطے کی صورتحال دیکھی جائے تو جنگ مسائل کا حل نہیں ایشوز پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت پر توجہ دینی ہو گی بجٹ خسارہ پر قابو پانا بہت ضروری ہے ورنہ صورتحال جوں کی توں رہے گی۔سیاسی جماعتیں ورکرزکا اعتماد کھو چکی ہیں۔میں سمجھتا ہوں سب کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے۔بریگیڈیئر رعضنفر علی نے کہا کہ ٹرمپ کا کردار بہت نفرت انگیز ہے امریکہ کو پتہ ہونا چاہئے ایران کے خلاف جنگ کی تو دو اور طاقتیں بھی ایران کے ساتھ ہیں لیکن امریکہ پر بس جنگی جنون سوار ہے جوخطے کے لئے نقصان دہ ہے عرب ممالک پر بھی امریکہ خطرہ ہے۔عرب ملکوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔بھارت کبھی روس کی گود میں تھا اب امریکہ کی گود میں بیٹھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain