Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز
    • ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
    • ایشین گیمز اسکواش: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے بعد مصافحہ کیا
    • پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری
    • ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان
    • سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
    • ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
    • سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
    • میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
    • غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
    • بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
    • آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
    • آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
    • پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
    • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
    • راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
    • میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
    • مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
    • سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
    • آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پہلا وار ناکام ٹرمپ تلملا اُٹھا

    By Daily Khabrainجون 21, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تہران، واشنگٹن (نیٹ نیوز) ایران نے اپنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے جس کی امریکا نے بھی تصدیق کی ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا گیا ب کہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہے۔امریکی حکام نے بھی ڈرون گرانے کی تصدیق کی ہے لیکن دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فضائی حدود میں ایرانی میزائل سے امریکی فوجی ڈرون گرایا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرانے کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی۔خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی۔وائٹ ہاس میں ڈرون گرائے جانے کے واقعے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ حملہ دانستہ طور پر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کسی سے غلطی ہوئی جسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ امریکا مشرق وسطی میں جنگ نہیں چاہتا، امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام)نے تصدیق کی ایرانی فورسز نے نگرانی پر مامور امریکی نیوی کے ڈرون آر کیو-4 گلوبل ہاک مار گرایا تاہم ان کا کا اصرار ہے ڈرون کو بین الاقوامی فضائی حدود میں بلاوجہ نشانہ بنایا گیا۔سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نیوی کیپٹن بل اربن نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فضائی حدود میں موجود ڈرون کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب 11 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ کے شعبے نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پاسداران کے زیرانتظام فضائی دفاعی فورسز جمعرات کی صبح ہرمز جان صوبے میں ایک امریکی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب رہی ہیں۔ بعدازاں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ ڈرون طیارہ مار گرانا امریکا کیلئے ایک واضح پیغام ہے انہوں نے کہا کہ تہران سرخ لکیر سے تجاوز کرنے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاسداران کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان

      سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے

      میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.