Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    By Daily Khabrainاگست 8, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کئی مرتبہ اپنے انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر شادی کرنے کی خواہش کا اعلان کرچکی ہیں تاہم اب انہوں نے آخر کار شادی کر ہی لی۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ریتیش سے رواں سال 28 جولائی کو شادی کی تاہم اس کا اعلان تقریباً ایک ہفتے بعد کیا۔ویسے تو راکھی ساونت خود سے جڑی ہر خبر فوری سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر انہوں نے اپنی شادی کی خبر کو خفیہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی دنیا سے چھپایا۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے ایک مداح سے شادی کرلی ہے جس کا تعلق برطانیہ سے ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بےحد محبت کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے روزانہ ہزاروں مداحوں کے پیغامات ملتے ہیں، لیکن ایک دن جب میں کافی اداس تھی تو مجھے ایک مداح نے پیغام بھیجا کہ میں آج اداس کیوں ہوں؟ اس پر میں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ اسے کیسے پتا لگا کہ میں اداس ہوں، جس پر اس نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے مجھے فالو کررہا ہے اور جانتا ہے کہ میں کب خوش اور اداس ہوتی ہوں، اس دن میں نے سوچ لیا تھا کہ ایک دن میں اس سے ہی شادی کروں گی۔رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے 36 سالہ ریتیش سے ایک سال تعلق رکھنے کے بعد ممبئی کے ایک ہوٹل میں ان سے شادی کی۔اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ‘میں پریشان تھی کیوں کہ میں نے دیکھا ہے کہ اداکاراو¿ں کو شادی کرنے کے بعد انڈسٹری میں کام نہیں ملتا، پریانکا اور دپیکا جیسی بڑی اداکاراو¿ں کے لیے آسان ہے کہ شادی کے بعد بھی انہیں کام مل جائے لیکن میں ایک ڈانسر ہوں، میں آئٹم سانگز پر رقص کرتی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ کیا مجھے اس وقت بھی کام ملے گا جب لوگوں کو پتہ چلے گا کہ میری شادی ہوچکی ہے، لیکن اب میں یہ سب نہیں سوچتی کیوں کہ میں نے اس شخص سے شادی کی ہے جس کے ساتھ زندگی گزارنے کا میں خواب دیکھتی تھی، آج میں بہت خوش ہوں۔ویسے تو اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر نہیں کیا، البتہ کئی دنوں سے وہ ایسی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ضرور شیئر کر رہی ہیں جس میں وہ شادی کے ملبوسات میں نظر آئیں۔اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے راکھی ساونت نے بتایا کہ ‘ہماری شادی عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت ہوئی، میں نے ہمیشہ یہی خواب دیکھا تھا کہ میری شادی خوبصورت انداز سے ہو، ریتیش نہیں چاہتا کہ وہ ابھی میڈیا کے سامنے آئے، اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ جب ہمارے بچے ہوجائیں گے تو وہ ان کی تصاویر خود دنیا سے شیئر کرے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر کامیڈین اداکار دیپک کلال سے شادی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ‘دیپک میرے بھائیوں جیسے ہیں، ہم نے مداحوں کے ساتھ مذاق کرنے کی کوشش کی تھی، جب میں نے اور دیپک نے یہ مذاق کیا تب تک ریتیش نے مجھے شادی کی پیشکش نہیں کی تھی، میرے اس مذاق کے بعد ریتیش بھی کافی سنجیدہ ہوگئے اور مجھے فوری شادی کی پیشکش کردی۔اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں 33 سال کی ہوچکی ہوں اور امید ہے کہ فرح خان کی طرح جلد 3 بچوں کی والدہ بھی بن جاو¿ں گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ

      سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری

      جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.