Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین 10 ایکڑ پر مشتمل زراعتی بلاک کا افتتاح کر رہے ہیں۔
    • لاہور میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں تیز، ضلعی انتظامیہ متحرک
    • ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم ایک گھنٹہ معطل مسافروں کی لائنیں
    • کشمیری عوام آج بھی بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، شرجیل میمن
    • محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے شعبہ فنانس میں مالیاتی نظم و ضبط
    • سموگ تدارک کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں جاری
    • اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیراعظم کے مشیرراناثناء اللہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • ریلوے نے آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا صحافی’معمر افراد، معذور افرادشامل
    • سہیل آفریدی اچھے ریسٹ ہاوس میں مزے کر رہے ہیںرانا ثنا اللہ
    • وزیراعلیٰ سندھ کا یوم سیاہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
    • اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع طامی البوغیمی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • مسلم دنیا کے فیصلے امریکہ نہیں اسلامی ممالک خود کریں حافظ نعیم الرحمن
    • پولیس سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شاندارکارکردگی
    • ریلوے کی 1 لاکھ 14 ہزار ایکڑ اراضی کی ملکیت ادارے کے نام منتقل کر دی گئی
    • لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کے 6 ملازمین کی اپ گریڈیشن بحال کردی
    • بسنت 2027ء سے قبل اندرون لاہور کی 271عمارتیں خطرناک قرار
    • خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ 2026ء میں شعرائے کرام ا پنا کلام پیش کرتے ہوئے۔
    • مشاعرے میں ضیاشاہد مرحوم سمیت 6 سال میں وفات پانیوالی 126 ادبی شخصیات کیلئے فاتحہ خوانی
    • ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔
    • خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

    By Daily Khabrainستمبر 1, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹیکساس(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک مسلح شخص نے ٹیکساس کے 2 شہروں اوڈیسا اور مڈ لینڈ کے درمیان ایک علاقے میں چلتی گاڑی سے عام راہگیروں پر فائرنگ کی۔اوڈیسا پولیس چیف مائیکل گریک نے میڈیا کو بتایا کہ ’فائرنگ کے اس واقعے میں کم از کم 5 افراد مارے گئے’۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ایک سگنل پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نشانہ بناتے ہوئے کیا جس کے بعد اس نے امریکی پوسٹل ٹرک میں سوار ہوکر راہگیروں پر اندھادھند فائرنگ کی۔بعد ازاں پولیس نے اوڈیسا شہر میں قائم ایک سنیما گھر کے سامنے اس حملہ آور کو گھیر لیا تاہم اس دوران بھی اس کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا تاہم اس کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔حملہ آور کی عمر تقریباً 34 سے 36 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے جو ایک سفید فارم امریکی شہری تھا تاہم اب تک اس کا نام سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ امریکا میں عام شہریوں پر فائرنگ اور انہیں ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے ایک شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 22 افراد مارے گئے تھے۔اس واقعے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ایل پاسو شاپنگ مال واقعے کو گزرے ایک دن بھی نہ ہوا تھا کہ ریاست اوہائیو میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک جبکہ 16 کو زخمی کردیا تھا۔تاہم پولیس کی جانب سے اوہائیو واقعے کے شخص کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کینڈا میں سکھوں کا شدید احتجاج مودی بھارتی ہائی کمشنر کے پتلے نذرِ آتش

      سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی کی اہم ملاقات

      24گھنٹوں میں 1276 حملے حوثی کمانڈر و ہلاک اہلکار ہلاک سعودی اتحاد نے3میزائل 4 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.