Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • محسن نقوی کی ہنگو میںشہید ہونیوالے کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد
    • آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی
    • سونے کی قیمت ایک بار پھر خطرناک سطع تک پہنچنےکا امکان
    • بھارت میں قید برطانوی سکھ کارکن جگتار سنگھ کو ضمانت مل گئی
    • سولر سسٹم صارفین کیلئے اچھی خبر لیتھیم بیٹریز ایک لاکھ روپے تک سستی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہالی ووڈ کی مشہور افواہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 14, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاس اینجلس: یہ کہاوت مشہور ہے کہ ہالی ووڈ اسکینڈلز کبھی نہیں مرتے حالانکہ وہ مکمل طور پر جھوٹ ہی نہ کیوں ہوں۔ ہالی ووڈ میں کئی ایسی کہانیاں مشہور ہیں جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن دہائیوں سے لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہیں اور لوگ ان پر آنکھیں بند کرکے یقین کرتے ہیں۔ ان افواہوں میں مقبول ترین مارشل آرٹسٹ اور اداکار بروس لی اور ان کے بیٹے برینڈن لی کی موت اور میٹرو گولڈون میئر کے دہاڑتے ہوئے شیر وغیرہ سے متعلق کئی کہانیاں مشہور ہیں جن کا درحقیقت سچائی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

    بروس لی کی موت سے متعلق گردش کرنیوالی افواہ

    نومبر 1940 کو امریکی ریاست سان فرانسسکو کے علاقے چائنا ٹاؤن میں پیدا ہونے والے لی جن فین کا مارشل آرٹ کے فن میں کوئی ثانی نہیں۔ لی جن فن کو بروس لی کے نام سے جانا جاتا ہےاور وہ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، ہدایت کار، مارشل آرٹسٹ، انسٹرکٹر اور فلاسفر تھے۔ بروس لی دنیا کے جانے مانے مارشل آرٹسٹ تھے اور مارشل آرٹ کے فن میں کمال رکھتے تھے، تاہم ہالی ووڈ کا یہ مقبول اداکار صرف 32 سال کی عمر میں چل بسا۔بروس لی کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو حیران پریشان کردیا اوران کی موت کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں جن میں سے ایک افواہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، جس کے مطابق بروس لی کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ انہیں مارشل آرٹ کے سیکریٹس (خفیہ راز) غیر ملکیوں کو دینے کے باعث چائنیز مارشل آرٹس کمیونٹی کے کسی رکن نے غصے  میں قتل کردیا تھا۔تاہم یہ افواہ درست نہیں ہے بروس لی کی موت مارشل آرٹ کے خفیہ راز ظاہر کرنے کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی بلکہ انہیں سر میں معمولی سے تکلیف ہوئی تھی انہوں نے اس تکلیف کے لیے دواکھائی تاہم وہ سر میں ہونے والی اس تکلیف کے باعث کوما میں چلے گئے جس کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ بروس لی کی موت کی وجہ شدید دماغی سوجن قرارد ی گئی تھی۔

    بلیوز کلیوز کے میزبان اسٹیو برنس کی موت کی افواہ

    نوے کی دہائی کے مشہورلائیو ایکشن اینی میٹڈ شو ’’بلیوز کلیوز‘‘ سے کون واقف نہیں۔ یہ پروگرام نوے کی دہائی میں بڑے ہونے والے بچوں کا بے حد پسندیدہ شو ہوا کرتا تھا اور لوگ شو کے میزبان اسٹیو برنس کو بھی بہت پسند کرتے تھے۔ تاہم 1998 میں اسٹیو برنس کی موت کے بارے میں افواہ زیر گردش تھی کہ اسٹیو کی منشیات کی زیادتی کے باعث موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ افواہ اتنی پھیل گئی تھی کہ لوگ برسوں تک یقین ہی نہیں کرپائے تھے کہ اس میں کوئی سچائی نہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ اسٹیو برنس آج بھی زندہ ہیں۔

    ایم جی ایم اسٹوڈیو کے شیر کی اپنے ٹرینر کو ہلاک کرنے کی افواہ

    ایم جی ایم اسٹوڈیو(میٹرو گولڈون میئر) کا شمار ہالی ووڈ کے بڑے اور مشہور اسٹوڈیوز میں ہوتا ہے اور اس کی شہرت کی ایک وجہ اسٹوڈیو کے ’’لوگو‘‘ میں دہاڑتے ہوئے شیر کا چہرہ ہے۔ ویسے تو اس شیر کے بارے میں کئی افواہیں مشہور ہیں لیکن ایک افواہ جس پر لوگ بہت زیادہ یقین کرتے ہیں وہ یہ کہ ’’لوگو‘‘ کے فوٹو شوٹ کے بعد اس شیر نے اپنے ٹرینر اور اس کے دو اسٹنٹس پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔تاہم اس کہانی میں کوئی سچائی نہیں اور یہ بالکل من گھڑت کہانی ہے، بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ایم جی ایم اسٹوڈیو میں استعمال ہونے والے تمام شیروں نے کبھی بھی کسی پر کوئی حملہ نہیں کیاتھا۔

    بروس لی کے بیٹے برینڈن لی کی موت

    دنیا کے مقبول ترین مارشل آرٹسٹ بروس لی کے بیٹے برینڈن لی  بھی اپنے والد کی طرح بہت کم عمری میں اس دنیا سے چل بسے تھے۔ برینڈن لی کی موت 1994 میں فلم’’دی کرو‘‘کے ایک سین کے دوران ہوئی تھی۔ اس وقت شوٹنگ کے دوران دراصل برینڈن لی کی موت کا سین ہی فلمایا جارہا تھا اس سین میں بندوق میں نقلی گولیوں کی جگہ اصلی گولیاں بھردی گئی تھیں اور پیٹ میں گولی لگنے کی وجہ سے برینڈن لی صرف 28 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔برینڈن لی کی موت سے متعلق  دودہائیوں سے گردش کرنے والی افواہ کے مطابق فلمسازوں نے برینڈن لی کی موت کے سین کو فلم سے ہٹایا نہیں بلکہ فلم میں یہی سین استعمال ہوا ہے، تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ بلکہ برینڈن لی کی موت کے بعد اس سین کو دوبارہ لکھا گیا اور اسے فلمانے کے لیے برینڈن کے باڈی ڈبل کا استعمال کیا گیاتھا۔اگر آپ فلم کا یہ سین دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا اس پورے سین میں اداکار کا چہرہ نہیں کھایا نہیں گیا ہے سوائے آخری لمحات کے جب باڈل ڈبل کے چہرے پر برینڈن لی کا چہرہ کمپیوٹر کی مدد سے فکس کیا گیا۔ تاہم آج بھی بہت سے لوگ برینڈن لی کی موت سے متعلق گردش کرنے والی اس افواہ پر یقین کرتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.