تازہ تر ین

ٹرمپ نے ایران، امریکا کی سہولت کاری کیلئے کہا تھا:وزیر اعظم کی امریکی میڈیا سے گفتگو

ریاض (ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کیلئے کہا تھا۔سعودی عرب روانگی سے قبل امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں چاہے کوئی کچھ بھی کہے لیکن ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جنگ پر یقین نہیں رکھتے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کیلئے کہا تھا، دورہ ایران کے دوران صدر روحانی سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک بات چیت سے مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain