تازہ تر ین

کرسٹیانو رونالڈو کے 700 گول مکمل، اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے

پرتگال (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 700 گول کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزاز یوکرین کے شہر کیو میں یورو 2020 کے کوالیفائر کے سلسلے میں پرتگال اور یوکرین کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حاصل کیا۔رونالڈو نے 973 میچز میں 700 گول مکمل کیے جہاں انہوں نے 95 گول پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسکور کیے جبکہ باقی گول کلب فٹبال میں اسکور کیے۔رونالڈو نے سب سے زیادہ گول ریال میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے کیے جہاں انہوں نے ہسپانوی کلب کے لیے 438 میچ کھیلتے ہوئے گیند کو 450 مرتبہ جال کی راہ دکھائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain