تازہ تر ین

ترکی اور شامی فو جوں کا تصادم روکنے کیلئے روس بھی میدا ن میں کو د پڑا

شا م (ویب ڈیسک)شمالی شام میں کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کی عسکری کارروائی جاری ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ ترکی اور شامی فوج کے درمیان تصادم نہیں ہونے دے گا۔شام میں روس کے نمائندہ خصوصی الیگزینڈر لاورینٹیو کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم بالکل بھی قابل قبول نہیں ہوگا اور اس حوالے سے روس ترکی اور شامی حکام دونوں سے رابطے میں ہے۔الیگزینڈر لاورینٹیو کا کہنا ہے کا روسی افواج شمالی شام میں ترکی اور شامی افواج کے درمیان ممکنہ تصادم والے علاقے منبج میں گشت بھی کررہی ہیں۔گذشتہ روز کرد ملیشیا سے معاہدے کے بعد شام کی سرکاری افواج ترک سرحد کے قریبی علاقے عین العیسا اور تلتمیر میں داخل ہوگئی تھیں،شام میں موجود ک±ردوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ترکی کی جانب سے ان کے خلاف جاری کارروائی کو روکنے کیلئے اپنی فوج شمالی سرحد پر بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain