تازہ تر ین

پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی حمایت کردی

نیو یارک(ویب ڈیسک): پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی حمایت کردی۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے ہائی کمشنرانسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفترکے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ متنازعہ ریاست کی صورتحال اب خطرناک ہوچکی ہے۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کوسفارشات پر عمل درآمد کرنے میں مدد فراہم کی جانی چاہئے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیری عوام دوماہ سے زیادہ عرصے سے جابرانہ تالے میں رہ رہے ہیں، خوراک اور طبی سامان کی فراہمی کم ، نقل و حمل کی عدم دستیابی کی وجہ سے صورتحال خراب ہوگئی، ہزاروں افراد ، خاص طور پر نوجوانوں کو گرفتار کرکے ہندوستان کے شہروں میں منتقل کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش ظاہرکرنے میں میڈم بیچلیٹ تنہا نہیں، سیکرٹری جنرل، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھی خدشات کا اظہارکرچکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain