تازہ تر ین

سری نگر میں بھارت مخالف احتجاج، سابق وزیراعلیٰ کی بہن، بیٹی گرفتار

 

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت کم ازکم 12 خواتین کو بھارت مخالف احتجاج پر گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کے مرکزی پارک میں خواتین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن میں درج تھا کہ ‘بنیادی حقوق کا احترام کریں اور جموں و کشمیر کی حیثیت کو کیوں کم کردیا گیا ہے’۔پولیس نے انہیں شہر کے کاروباری علاقے لال چوک کی طرف مارچ کرنے کی کوشش پر قریبی تھانے میں روک لیا۔بھارت نے جیسے ہی پابندیوں میں کچھ نرمی کی کشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے اور خواتین کی جانب سے بھی بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain