تازہ تر ین

شاہی جوڑے کے چترال میں سیر سپا ٹے ،ہیلی کاپٹر سے وادیوں اور پہاڑوں کے نظارے کیے

چترال (ویب ڈیسک ) برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے توبرطانوی شاہی جوڑا ہیلی کاپٹر میں کوہ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا۔چترال پہنچنے پر شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔شاہی جوڑا اس کے بعد وادی کیلاش کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں رہنے والے لوگوں کی روایتی زندگی کا طرز عمل بھی دیکھا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مصروف دن گزارا، شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیر اعظم ہاوس آمد پر عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain