تازہ تر ین

سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان انعام بٹ نے اپنا انعام کشمیری عوام کے نام کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)اینوک ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان انعام بٹ نے اپنا میڈیا کشمیری عوام کے نام کر دیا۔ انعام بٹ پہلوان اینوک ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر جب لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو ساتھی پہلوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا اور انعام بٹ زندہ باد کے نعرے لگائے۔انعام بٹ کا استقبال کرنے لیے خصوصی طور پر ان کے آبائی شہر گوجرنوالا سے بھی ان کے ساتھی پہلوان اور متوالے لاہور پہنچے اور قومی چیمپئن کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain