مدینہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں 35 غیرملکی مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ مدینہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ مدینہ منورہ سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حجرہ روڈ پر نجی بس مسافروں کو لے کر جارہی تھی کہ ایک لوڈر سے ٹکرا گئی۔عرب نیوز نے بتایا کہ بس میں 39 افراد سوار تھے، جن میں سعودی عرب میں مقیم ایشیائی اور عرب شہری بھی شامل تھے۔