تازہ تر ین

مو دی پرخود کش حملے کی خواہش کرنے وا لی رابی پیرزادہ کا یو ٹر ن ،کچھ دیر بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی

 

لاہور (ویب ڈیسک)رابی پیرزادہ نے گزشتہ ماہ جنگلی حیات کے ذریعے بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے پر للکارا تھا، اب گلوکارہ نے نریندر مودی پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کردی۔رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے ایک کیس کا سامنا کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک اور متنازع پوسٹ شیئر کی۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ رابی پیرزادہ نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ پہلے بھی گلوکارہ جنگلی حیات سے مودی کو للکارنے پر سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کی زینت بنی تھیں اور اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کے چرچے جاری ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain