تازہ تر ین

نیلم منیر خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام سے متاثر

پشاور(ویب ڈیسک):پاکستانی فلم اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نظام سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنے آبائی صوبے خیبر پختونخوا میں ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر روایتی لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے سفید رنگ کی چادر بھی اوڑھ رکھی ہے۔نیلم منیر نے اس تصویر اور ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے خیبرپختونخواہ کے تعلیمی نظام کی تعریف کی۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’پشاور میں مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، میں خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نطام سے بے حد متاثر ہوئی ہوں‘۔’مولانا نے میرا دل توڑ دیا‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے کہ یہاں کہ بچے مفت میں بہترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں جب کہ ان اسکول کے اساتذہ بھی خیبر پختونخوا کو بہتر طور پر تبدیل کرنے کے لیے پ±رعزم ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain