Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ معاہدے پر پیشرفت مثبت اور حوصلہ افزا ہے ، ترک وزیر خارجہ
    • ایمباپے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم ’آن‘ برانڈ سے نیا معاہدہ
    • ایشین گیمز کبڈی: پاکستان نے ملائیشیا کو 65-22 سے شکست دے دی
    • منیشہ علی کا شاندار کارنامہ، ایم ایم اے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ جیت لیا
    • اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹور میچ میں عمران خان کے خوف سے کینگروز پر لرزہ طاری

    By Daily Khabrainنومبر 13, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پرتھ:(ویب ڈیسک) سہ روزہ ٹور میچ کے دوسرے دن عمران خان کے خوف سے کینگروز پر لرزہ طاری ہوگیا، فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اجاڑ کر رکھ دی۔پرتھ میں پنک گیند کے ساتھ کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ سہ روزہ میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلیا کے ہوش اڑا کر رکھ دیے۔ خاص طور پر ٹیم میں کم بیک کرنے والے عمران خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان بیٹسمینوں کو زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹکنے دیا، انھوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر جوئے برنز کو کھاتہ کھولنے کی مہلت دیے بغیر بولڈ کردیا، دوسرے اوپنر مارکس ہیرس کو شاہین شاہ آفریدی نے انتہائی خوبصورت انداز میں کلین بولڈ کیا، ان کی اننگز 16 رنز تک محدود رہے۔ہائی کوالٹی پیس بولنگ کے ساتھ پنک گیند کا سامنا کرنا الگ چیز ہے مگر میزبان بیٹسمین ٹریوس ہیڈ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ افتخار احمد کی وکٹ بن جائیں گے، جنھوں نے انھیں اپنی شارٹ بال پر بابر اعظم کا کیچ بنوایا، ہیڈ 13 رنز بناسکے۔ عثمان خواجہ بھی افتخار کا ہی شکار ثابت ہوئے، ان کے بیٹ کے کنارے کو چھوتی ہوئی گیند سیدھی وکٹ کیپر محمد رضوان کے گلوز میں لینڈ کرگئی۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کے خواہشمند ایک اور بیٹسمین ول پوکووسکی عمران خان کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ کی زوردار اپیل سے تو بچے مگر پھر انھوں نے عمران کی ہی شارٹ لینتھ بالکو سلپس میں موجود افتخار احمد کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ بھی صرف 5 رنز بناسکے۔کپتان الیکس کیری نے عمران خان کی گیند کو نہ کھیلنے کا فیصلہ اتنی تاخیر سے کیا کہ وہ ان کے بیٹ سے ٹکرا کر وکٹوں میں جالگی۔ انھیں ڈک کے ساتھ پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ مائیکل نیسیر (2) عمران کی گیند پر سلپ میں اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوئے، جھے رچرڈسن (0) کو ایل بی ڈبلیو کرکے عمران نے اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔ 57 کے ٹوٹل پر نویں وکٹ گری جب یاسر شاہ نے سین ایبٹ (2) کو ایل بی ڈبلیو کیا، اس وقت تک 23.3 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔ اس شرمناک صورتحال میں میزبان سائیڈ کو کیمرون ببینکرافٹ نے سنبھالنے کی کوشش کی، انھوں نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 49 رنز بنانے کے ساتھ 31.1 اوورز تک آخری کھلاڑی ریلی میریڈتھ کے ہمراہ 65 رنز جوڑ کر مجموعے کو 122 تک پہنچایا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں میچ سے قبل نک میڈینسن کے دماغی مسائل کی وجہ سے دستبردار ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ آخر کار آفریدی نے بینکرافٹ کو متبادل فیلڈر عابد علی کا کیچ بنوا کر آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اختتام کیا۔ عمران نے 5 جبکہ آفریدی اور افتخار نے 2، 2 وکٹیں لیں۔جواب میں دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز میں 7 رنز بناکر 313 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ اس سے قبل دن کے آغاز پر پہلی اننگز میں پاکستان کے دونوں اوورنائٹ بیٹسمین بابر اعظم اور اسد شفیق اپنے گذشتہ روز کے اسکور 157 اور 119 پر ہی ریٹائر آو¿ٹ ہوگئے تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کا موقع ملے تاہم اس سے افتخار اور محمد رضوان کوئی فائدہ نہیں اٹھاسکے، دونوں ہی 6، 6 رنز پر بالترتیب نیسیر اور رچرڈسن کی وکٹ بن گئے۔آخر میں یاسر شاہ نے نہ صرف 53 رنز بنائے بلکہ انھوں نے شاہین شاہ ا?فریدی (25) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلیے 67 رنزکی شراکت بھی کی، پاکستان کی پہلی باری کا اختتام 428 رنز پر ہوا، رچرڈسن نے 3 جبکہ نیسیر اور میریڈتھ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایمباپے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم ’آن‘ برانڈ سے نیا معاہدہ

      ایشین گیمز کبڈی: پاکستان نے ملائیشیا کو 65-22 سے شکست دے دی

      منیشہ علی کا شاندار کارنامہ، ایم ایم اے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ جیت لیا

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.